خُدا اپنے مُقدّس مکان میں یتیِموں کا باپ اور بیواؤں کا دادرس ہے۔ خُدا تنہا کو خاندان بخشتا ہے۔ وہ قَیدِیوں کو آزاد کر کے اِقبال مند کرتا ہے۔ لیکن سرکش خُشک زمِین میں رہتے ہیں۔ اَے خُدا! جب تُو اپنے لوگوں کے آگے آگے چلا۔ جب تُو بِیابان میں سے گُذرا (سِلاہ) تو زمِین کانپ اُٹھی۔ خُدا کے حضُور آسمان گِر پڑے۔ بلکہ کوہِ سِینا بھی خُدا کے حضُور۔ اِسرائیل کے خُدا کے حضُور کانپ اُٹھا۔ اَے خُدا تُو نے خُوب مینہ برسایا۔ تُو نے اپنی خُشک مِیراث کو تازگی بخشی۔ تیرے لوگ اُس میں بسنے لگے۔ اَے خُدا! تُو نے اپنے فَیض سے غرِیبوں کے لِئے اُسے تیّار کِیا۔ خُداوند حُکم دیتا ہے۔ خُوشخبری دینے والِیاں فَوج کی فَوج ہیں۔
پڑھیں زبُور 68
سنیں زبُور 68
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 5:68-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos