اَے خُداوند میری باتوں پر کان لگا! میری آہوں پر توجُّہ کر! اَے میرے بادشاہ! اَے میرے خُدا! میری فریاد کی آواز کی طرف مُتوجِّہ ہو کیونکہ مَیں تُجھ ہی سے دُعا کرتا ہُوں۔ اَے خُداوند! تُو صُبح کو میری آواز سُنے گا۔ مَیں سویرے ہی تُجھ سے دُعا کر کے اِنتظار کرُوں گا کیونکہ تُو اَیسا خُدا نہیں جو شرارت سے خُوش ہو۔ بدی تیرے ساتھ نہیں رہ سکتی۔ گُھمنڈی تیرے حضُور کھڑے نہ ہوں گے۔ تُجھے سب بدکرداروں سے نفرت ہے۔ تُو اُن کو جو جُھوٹ بولتے ہیں ہلاک کرے گا۔ خُداوند کو خُون خوار اور دغاباز آدمی سے کراہِیت ہے۔
پڑھیں زبُور 5
سنیں زبُور 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:5-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos