تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گے اور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔ خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔ خُداوند میں مسرُور رہ اور وہ تیرے دِل کی مُرادیں پُوری کرے گا۔ اپنی راہ خُداوند پر چھوڑ دے اور اُس پر توکُّل کر۔ وُہی سب کُچھ کرے گا۔ وہ تیری راست بازی کو نُور کی طرح اور تیرے حق کو دوپہر کی طرح رَوشن کرے گا۔ خُداوند میں مُطمِئن رہ اور صبر سے اُس کی آس رکھ۔ اُس آدمی کے سبب سے جو اپنی راہ میں کامیاب ہوتا اور بُرے منصُوبوں کو انجام دیتا ہے بیزار نہ ہو۔ قہر سے باز آ اور غضب کو چھوڑ دے۔ بیزار نہ ہو۔ اِس سے بُرائی ہی نِکلتی ہے۔
پڑھیں زبُور 37
سنیں زبُور 37
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:37-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos