اَے خُداوند! جو مُجھ سے جھگڑتے ہیں تُو اُن سے جھگڑ۔ جو مُجھ سے لڑتے ہیں تُو اُن سے لڑ۔ ڈھال اور سِپر لے کر میری کُمک کے لِئے کھڑا ہو۔ بھالا بھی نِکال اور میرا پِیچھا کرنے والوں کا راستہ بند کر دے۔ میری جان سے کہہ مَیں تیری نجات ہُوں۔ جو میری جان کے خواہاں ہیں وہ شرمِندہ اور رُسوا ہوں۔ جو میرے نُقصان کا منصُوبہ باندھتے ہیں وہ پسپا اور پریشان ہوں۔ وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے ہوا کے آگے بُھوسا اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو ہانکتا رہے۔ اُن کی راہ اندھیری اور پِھسلنی ہو جائے۔ اور خُداوند کا فرِشتہ اُن کو رگیدتا جائے۔ کیونکہ اُنہوں نے بے سبب میرے لِئے گڑھے میں جال بِچھایا اور ناحق میری جان کے لِئے گڑھا کھودا ہے۔ اُس پر ناگہان تباہی آ پڑے اور جِس جال کو اُس نے بِچھایا ہے اُس میں آپ ہی پھنسے اور اُسی ہلاکت میں گرِفتار ہو۔
پڑھیں زبُور 35
سنیں زبُور 35
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:35-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos