مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔ اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔ اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔ خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔ آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مُقدّسو! کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کُچھ کمی نہیں۔ بَبر کے بچّے تو حاجتمند اور بُھوکے ہوتے ہیں پر خُداوند کے طالِب کِسی نِعمت کے مُحتاج نہ ہوں گے۔ اَے بچّو! آؤ میری سُنو۔ مَیں تُم کو خُدا ترسی سِکھاؤُں گا۔
پڑھیں زبُور 34
سنیں زبُور 34
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 4:34-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos