اَے بچّو! آؤ میری سُنو۔ مَیں تُم کو خُدا ترسی سِکھاؤُں گا۔ وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے؟ اپنی زُبان کو بدی سے باز رکھ اور اپنے ہونٹوں کو دغا کی بات سے۔ بدی کو چھوڑ اور نیکی کر۔ صُلح کا طالِب ہو اور اُسی کی پَیروی کر۔ خُداوند کی نِگاہ صادِقوں پر ہے اور اُس کے کان اُن کی فریاد پر لگے رہتے ہیں۔ خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہے تاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔ صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا خُداوند شِکستہ دِلوں کے نزدِیک ہے اور خستہ جانوں کو بچاتا ہے۔ صادِق کی مُصِیبتیں بُہت ہیں لیکن خُداوند اُس کو اُن سب سے رہائی بخشتا ہے وہ اُس کی سب ہڈِّیوں کو محفُوظ رکھتا ہے۔ اُن میں سے ایک بھی توڑی نہیں جاتی۔ بدی شرِیر کو ہلاک کر دے گی اور صادِق سے عداوت رکھنے والے مُجرِم ٹھہریں گے۔ خُداوند اپنے بندوں کی جان کا فِدیہ دیتا ہے اور جو اُس پر توکُّل کرتے ہیں اُن میں سے کوئی مُجرِم نہ ٹھہرے گا۔
پڑھیں زبُور 34
سنیں زبُور 34
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 11:34-22
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos