مَیں ہر وقت خُداوند کو مُبارک کہُوں گا۔ اُس کی سِتایش ہمیشہ میری زُبان پر رہے گی۔ میری رُوح خُداوند پر فخر کرے گی۔ حلِیم یہ سُن کر خُوش ہوں گے۔ میرے ساتھ خُداوند کی بڑائی کرو۔ ہم مِل کر اُس کے نام کی تمجِید کریں۔ مَیں خُداوند کا طالِب ہُؤا۔ اُس نے مُجھے جواب دِیا اور میری ساری دہشت سے مُجھے رہائی بخشی۔ اُنہوں نے اُس کی طرف نظر کی اور مُنوّر ہو گئے اور اُن کے مُنہ پر کبھی شرمِندگی نہ آئے گی۔ اِس غرِیب نے دُہائی دی۔ خُداوند نے اِس کی سُنی اور اِسے اِس کے سب دُکھوں سے بچا لِیا۔ خُداوند سے ڈرنے والوں کی چاروں طرف اُس کا فرِشتہ خَیمہ زن ہوتا ہے اور اُن کو بچاتا ہے۔ آزما کر دیکھو کہ خُداوند کَیسا مہربان ہے۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو اُس پر توکُّل کرتا ہے خُداوند سے ڈرو اَے اُس کے مُقدّسو! کیونکہ جو اُس سے ڈرتے ہیں اُن کو کُچھ کمی نہیں۔
پڑھیں زبُور 34
سنیں زبُور 34
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:34-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos