اَے صادِقو! خُداوند میں شادمان رہو۔ حمد کرنا راست بازوں کو زیبا ہے۔ سِتار کے ساتھ خُداوند کا شُکر کرو۔ دس تار کی بربط کے ساتھ اُس کی سِتایش کرو۔ اُس کے لِئے نیا گِیت گاؤ۔ بُلند آواز کے ساتھ اچھّی طرح بجاؤ کیونکہ خُداوند کا کلام راست ہے اور اُس کے سب کام باوفا ہیں۔ وہ صداقت اور اِنصاف کو پسند کرتا ہے۔ زمِین خُداوند کی شفقت سے معمُور ہے۔ آسمان خُداوند کے کلام سے اور اُس کا سارا لشکر اُس کے مُنہ کے دَم سے بنا۔ وہ سمُندر کا پانی تُودے کی مانِند جمع کرتا ہے۔ وہ گہرے سمُندروں کو مخزنوں میں رکھتا ہے۔ ساری زمِین خُداوند سے ڈرے۔ جہان کے سب باشِندے اُس کا خَوف رکھّیں کیونکہ اُس نے فرمایا اور ہو گیا۔ اُس نے حُکم دِیا اور واقِع ہُؤا۔ خُداوند قَوموں کی مشوَرت کو باطِل کر دیتا ہے۔ وہ اُمّتوں کے منصُوبوں کو ناچِیز بنا دیتا ہے۔ خُداوند کی مصلحت ابد تک قائِم رہے گی اور اُس کے دِل کے خیال نسل در نسل۔
پڑھیں زبُور 33
سنیں زبُور 33
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 1:33-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos