YouVersion Logo
تلاش

زبُور 7:27-14

زبُور 7:27-14 URD

اَے خُداوند! میری آواز سُن۔ مَیں پُکارتا ہُوں۔ مُجھ پر رحم کر اور مُجھے جواب دے۔ جب تُو نے فرمایا کہ میرے دِیدار کے طالِب ہو تو میرے دِل نے تُجھ سے کہا اَے خُداوند مَیں تیرے دِیدار کا طالِب رہُوں گا۔ مُجھ سے رُوپوش نہ ہو۔ اپنے بندہ کو قہر سے نہ نِکال۔ تُو میرا مددگار رہا ہے۔ نہ مُجھے ترک کر نہ مُجھے چھوڑ اَے میرے نجات دینے والے خُدا! جب میرا باپ اور میری ماں مُجھے چھوڑ دیں تو خُداوند مُجھے سنبھال لے گا۔ اَے خُداوند مُجھے اپنی راہ بتا اور میرے دُشمنوں کے سبب سے مُجھے ہموار راستہ پر چلا۔ مُجھے میرے مُخالِفوں کی مرضی پر نہ چھوڑ کیونکہ جُھوٹے گواہ اور بے رحمی سے پُھنکارنے والے میرے خِلاف اُٹھے ہیں۔ اگر مُجھے یقِین نہ ہوتا کہ زِندوں کی زمِین میں خُداوند کے اِحسان کو دیکھُوں گا تو مُجھے غش آ جاتا۔ خُداوند کی آس رکھ۔ مضبُوط ہو اور تیرا دِل قوی ہو۔ ہاں خُداوند ہی کی آس رکھ۔

پڑھیں زبُور 27

سنیں زبُور 27

اس زبُور 7:27-14 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام