لیکن تُو قُدُّوس ہے۔ تُو جو اِسرائیل کی حمد و ثنا پر تخت نشِین ہے۔ ہمارے باپ دادا نے تُجھ پر توکُّل کِیا۔ اُنہوں نے توکُّل کِیا اور تُو نے اُن کو چُھڑایا۔ اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی اور رہائی پائی۔ اُنہوں نے تُجھ پر توکُّل کِیا اور شرمِندہ نہ ہُوئے۔ پر مَیں تو کِیڑا ہُوں۔ اِنسان نہیں۔ آدمِیوں میں انگُشت نُما ہُوں اور لوگوں میں حقِیر۔ وہ سب جو مُجھے دیکھتے ہیں میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ وہ مُنہ چڑاتے۔ وہ سر ہِلا ہِلا کر کہتے ہیں اپنے کو خُداوند کے سپُرد کر دے۔ وُہی اُسے چُھڑائے۔ جب کہ وہ اُس سے خُوش ہے تو وُہی اُسے چُھڑائے۔ پر تُو ہی مُجھے پیٹ سے باہر لایا۔ جب مَیں شِیرخوار ہی تھا تُو نے مُجھے توکُّل کرنا سِکھایا۔ مَیں پَیدایش ہی سے تُجھ پر چھوڑا گیا۔ میری ماں کے پیٹ ہی سے تُو میرا خُدا ہے۔
پڑھیں زبُور 22
سنیں زبُور 22
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 3:22-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos