مَیں اپنے بھائِیوں سے تیرے نام کا اِظہار کرُوں گا۔ جماعت میں تیری سِتایش کرُوں گا۔ اَے خُداوند سے ڈرنے والو! اُس کی سِتایش کرو۔ اَے یعقُوبؔ کی اَولاد! سب اُس کی تمجِید کرو اور اَے اِسرائیلؔ کی نسل! سب اُس کا ڈر مانو۔ کیونکہ اُس نے نہ تو مُصِیبت زدہ کی مُصِیبت کو حقِیر جانا نہ اُس سے نفرت کی۔ نہ اُس سے اپنا مُنہ چِھپایا بلکہ جب اُس نے خُدا سے فریاد کی تو اُس نے سُن لی۔ بڑے مجمع میں میری ثنا خوانی کا باعث تُو ہی ہے۔ مَیں اُس سے ڈرنے والوں کے رُوبرُو اپنی نذریں ادا کرُوں گا
پڑھیں زبُور 22
سنیں زبُور 22
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 22:22-25
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos