مَیں اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کر کے اُن کو جا لُوں گا اور جب تک وہ فنا نہ ہو جائیں واپس نہیں آؤُں گا۔ مَیں اُن کو اَیسا چھیدُوں گا کہ وہ اُٹھ نہ سکیں گے۔ وہ میرے پاؤں کے نِیچے گِر پڑیں گے۔ کیونکہ تُو نے لڑائی کے لِئے مُجھے قُوّت سے کمربستہ کِیا اور میرے مُخالِفوں کو میرے سامنے زیر کِیا۔ تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرف پھیر دی تاکہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹ ڈالُوں۔ اُنہوں نے دُہائی دی پر کوئی نہ تھا جو بچائے۔ خُداوند کو بھی پُکارا پر اُس نے اُن کو جواب نہ دِیا۔ تب مَیں نے اُن کو کُوٹ کُوٹ کر ہوا میں اُڑتی ہُوئی گرد کی مانِند کر دِیا۔ مَیں نے اُن کو گلی کُوچوں کی کِیچڑ کی طرح نِکال پھینکا۔
پڑھیں زبُور 18
سنیں زبُور 18
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 37:18-42
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos