اَے یروشلِیم! خُداوند کی سِتایش کر۔ اَے صِیُّون! اپنے خُدا کی سِتایش کر۔ کیونکہ اُس نے تیرے پھاٹکوں کے بینڈوں کو مضبُوط کِیا ہے۔ اُس نے تیرے اندر تیری اَولاد کو برکت دی ہے۔ وہ تیری حدُود میں امن رکھتا ہے۔ وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے۔ وہ اپنا حُکم زمِین پر بھیجتا ہے۔ اُس کا کلام نہایت تیز رَو ہے۔ وہ برف کو اُون کی مانِند گِراتا ہے۔ اور پالے کو راکھ کی مانِند بکھیرتا ہے۔ وہ یخ کو لُقموں کی مانِند پھینکتا ہے۔ اُس کی ٹھنڈ کون سہہ سکتا ہے؟ وہ اپنا کلام نازِل کر کے اُن کو پِگھلا دیتا ہے۔ وہ ہوا چلاتا ہے اور پانی بہنے لگتا ہے۔ وہ اپنا کلام یعقُوب پر ظاہِر کرتا ہے اور اپنے آئِین و احکام اِسرائیل پر۔ اُس نے کِسی اَور قَوم سے اَیسا سلُوک نہیں کِیا اور اُس کے احکام کو اُنہوں نے نہیں جانا۔ خُداوند کی حمد کرو۔
پڑھیں زبُور 147
سنیں زبُور 147
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 12:147-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos