اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔ خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔ ایک پُشت دُوسری پُشت سے تیرے کاموں کی تعرِیف اور تیری قُدرت کے کاموں کا بیان کرے گی۔ مَیں تیری عظمت کی جلالی شان پر اور تیرے عجائِب پر غَور کرُوں گا اور لوگ تیری قُدرت کے ہَولناک کاموں کا ذِکر کریں گے اور مَیں تیری بزُرگی بیان کرُوں گا۔ وہ تیرے بڑے اِحسان کی یادگار کا بیان کریں گے اور تیری صداقت کا گِیت گائیں گے۔ خُداوند رحِیم و کرِیم ہے۔ وہ قہر کرنے میں دِھیما اور شفقت میں غنی ہے۔
پڑھیں زبُور 145
سنیں زبُور 145
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:145-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos