مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔ مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔ جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔ دہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔ میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کِسی کو میری جان کی فِکر نہیں۔ اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔ مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہے اور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔ میری فریاد پر توجُّہ کر کیونکہ مَیں نہایت پست ہو گیا ہُوں۔ میرے ستانے والوں سے مُجھے رہائی بخش کیونکہ وہ مُجھ سے زورآور ہیں۔ میری جان کو قَید سے نِکال تاکہ تیرے نام کا شُکر کرُوں۔ صادِق میرے گِرد جمع ہوں گے کیونکہ تُو مُجھ پر اِحسان کرے گا۔
پڑھیں زبُور 142
سنیں زبُور 142
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:142-7
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos