YouVersion Logo
تلاش

زبُور 16:139-24

زبُور 16:139-24 URD

تیری آنکھوں نے میرے بے ترتِیب مادّے کو دیکھا اور جو ایّام میرے لِئے مقرّر تھے وہ سب تیری کِتاب میں لِکھے تھے۔ جب کہ ایک بھی وجُود میں نہ آیا تھا۔ اَے خُدا! تیرے خیال میرے لِئے کَیسے بیش بہا ہیں۔ اُن کا مجمُوعہ کَیسا بڑا ہے! اگر مَیں اُن کو گِنُوں تو وہ شُمار میں ریت سے بھی زِیادہ ہیں۔ جاگ اُٹھتے ہی تُجھے اپنے ساتھ پاتا ہُوں۔ اَے خُدا! کاش کہ تُو شرِیر کو قتل کرے۔ اِس لِئے اَے خُون خوارو! میرے پاس سے دُور ہو جاؤ۔ کیونکہ وہ شرارت سے تیرے خِلاف باتیں کرتے ہیں اور تیرے دُشمن تیرا نام بے فائِدہ لیتے ہیں۔ اَے خُداوند! کیا مَیں تُجھ سے عداوت رکھنے والوں سے عداوت نہیں رکھتا اور کیا مَیں تیرے مُخالِفوں سے بیزار نہیں ہُوں؟ مُجھے اُن سے پُوری عداوت ہے۔ مَیں اُن کو اپنے دُشمن سمجھتا ہُوں۔ اَے خُدا! تُو مُجھے جانچ اور میرے دِل کو پہچان۔ مُجھے آزما اور میرے خیالوں کو جان لے اور دیکھ کہ مُجھ میں کوئی بُری روِش تو نہیں اور مُجھ کو ابدی راہ میں لے چل۔

پڑھیں زبُور 139

سنیں زبُور 139

اس زبُور 16:139-24 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام