مَیں تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا اور تیری شفقت اور سچّائی کی خاطِر تیرے نام کا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہ عظمت دی ہے۔ جِس دِن مَیں نے تُجھ سے دُعا کی تُو نے مُجھے جواب دِیا اور میری جان کو تقوِیت دے کر میرا حَوصلہ بڑھایا۔ اَے خُداوند! زمِین کے سب بادشاہ تیرا شُکر کریں گے کیونکہ اُنہوں نے تیرے مُنہ کا کلام سُنا ہے۔ بلکہ وہ خُداوند کی راہوں کا گِیت گائیں گے کیونکہ خُداوند کا جلال بڑا ہے۔ کیونکہ خُداوند اگرچہ بُلند و بالا ہے تَو بھی خاکسار کا خیال رکھتا ہے۔ لیکن مغرُور کو دُور ہی سے پہچان لیتا ہے۔ خواہ مَیں دُکھ میں سے گُذروں تُو مُجھے تازہ دَم کرے گا۔ تُو میرے دُشمنوں کے قہر کے خِلاف ہاتھ بڑھائے گا۔ اور تیرا دہنا ہاتھ مُجھے بچا لے گا۔ خُداوند میرے لِئے سب کُچھ کرے گا۔ اَے خُداوند! تیری شفقت ابدی ہے۔ اپنی دست کاری کو ترک نہ کر۔
پڑھیں زبُور 138
سنیں زبُور 138
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 2:138-8
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos