(یود) تیرے ہاتھوں نے مُجھے بنایا اور ترتِیب دی۔ مُجھے فہم عطا کر تاکہ تیرے فرمان سِیکھ لُوں۔ تُجھ سے ڈرنے والے مُجھے دیکھ کر خُوش ہوں گے۔ اِس لِئے کہ مُجھے تیرے کلام پر اِعتماد ہے۔ اَے خُداوند! مَیں تیرے احکام کی صداقت کو جانتا ہُوں اور یہ کہ وفاداری ہی سے تُو نے مُجھے دُکھ میں ڈالا۔ اُس کلام کے مُطابِق جو تُو نے اپنے بندہ سے کِیا تیری شفقت میری تسلّی کا باعِث ہو۔ تیری رحمت مُجھے نصِیب ہو تاکہ مَیں زِندہ رہُوں۔ کیونکہ تیری شرِیعت میری خُوشنُودی ہے۔ مغرُور شرمِندہ ہوں کیونکہ اُنہوں نے ناحق مُجھے گِرایا۔ لیکن مَیں تیرے قوانِین پر دِھیان کرُوں گا۔ تُجھ سے ڈرنے والے میری طرف رجُوع ہوں تو وہ تیری شہادتوں کو جان لیں گے۔ میرا دِل تیرے آئِین ماننے میں کامِل رہے تاکہ مَیں شرمِندگی نہ اُٹھاؤُں۔
پڑھیں زبُور 119
سنیں زبُور 119
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 73:119-80
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos