YouVersion Logo
تلاش

زبُور 1:118-16

زبُور 1:118-16 URD

خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ اِسرائیل اب کہے اُس کی شفقت ابدی ہے۔ ہارُون کا گھرانا اب کہے اُس کی شفقت ابدی ہے۔ خُداوند سے ڈرنے والے اب کہیں اُس کی شفقت ابدی ہے۔ مَیں نے مُصِیبت میں خُداوند سے دُعا کی۔ خُداوند نے مُجھے جواب دِیا اور کُشادگی بخشی۔ خُداوند میری طرف ہے مَیں نہیں ڈرنے کا۔ اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟ خُداوند میری طرف میرے مددگاروں میں ہے۔ اِس لِئے مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو دیکھ لُوں گا۔ خُداوند پر توکُّل کرنا اِنسان پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ خُداوند پر توکُّل کرنا اُمرا پر بھروسا رکھنے سے بہتر ہے۔ سب قَوموں نے مُجھے گھیر لِیا۔ مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔ اُنہوں نے مُجھے گھیر لِیا۔ بیشک گھیر لِیا۔ مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔ اُنہوں نے شہد کی مکھِّیوں کی طرح مُجھے گھیر لِیا۔ وہ کانٹوں کی آگ کی طرح بُجھ گئے۔ مَیں خُداوند کے نام سے اُن کو کاٹ ڈالُوں گا۔ تُو نے مُجھے زور سے دھکیل دِیا کہ گِر پڑُوں لیکن خُداوند نے میری مدد کی۔ خُداوند میری قُوّت اور میرا گِیت ہے۔ وُہی میری نجات ہُؤا۔ صادِقوں کے خَیموں میں شادمانی اور نجات کی راگنی ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ بُلند ہُؤا ہے۔ خُداوند کا دہنا ہاتھ دِلاوری کرتا ہے۔

پڑھیں زبُور 118

سنیں زبُور 118