YouVersion Logo
تلاش

زبُور 21:109-31

زبُور 21:109-31 URD

لیکن اَے مالک خُداوند! اپنے نام کی خاطِر مُجھ پر اِحسان کر۔ مُجھے چُھڑا کیونکہ تیری شفقت خُوب ہے۔ اِس لِئے کہ مَیں غریب اور مُحتاج ہُوں اور میرا دِل میرے پہلُو میں زخمی ہے۔ مَیں ڈھلتے سایہ کی طرح جاتا رہا۔ مَیں ٹِڈّی کی طرح اُڑا دِیا گیا۔ فاقہ کرتے کرتے میرے گُھٹنے کمزور ہو گئے اور چِکنائی کی کمی سے میرا جِسم سُوکھ گیا۔ مَیں اُن کی ملامت کا نِشانہ بن گیا ہُوں۔ جب وہ مُجھے دیکھتے ہیں تو سر ہلاتے ہیں۔ اَے خُداوند میرے خُدا! میری مدد کر۔ اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے بچا لے۔ تاکہ وہ جان لیں کہ اِس میں تیرا ہاتھ ہے اور تُو ہی نے اَے خُداوند! یہ کِیا ہے۔ وہ لَعنت کرتے رہیں پر تُو برکت دے۔ وہ جب اُٹھیں گے تو شرمِندہ ہوں گے پر تیرا بندہ شادمان ہو گا۔ میرے مُخالِف ذِلّت سے مُلبّس ہو جائیں اور اپنی ہی شرمِندگی کو چادر کی طرح اوڑھ لیں۔ مَیں اپنے مُنہ سے خُداوند کا بڑا شُکر کرُوں گا۔ بلکہ بڑی بِھیڑ میں اُس کی حمد کرُوں گا۔ کیونکہ وہ مُحتاج کے دہنے ہاتھ کھڑا ہو گا تاکہ اُس کی جان پر فتویٰ دینے والوں سے اُسے رہائی دے۔

پڑھیں زبُور 109

سنیں زبُور 109