اَے خُدا! میرے محمُود! خاموش نہ رہ کیونکہ شرِیروں اور دغابازوں نے میرے خِلاف مُنہ کھولا ہے۔ اُنہوں نے جُھوٹی زُبان سے مُجھ سے باتیں کی ہیں۔ اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیا اور بے سبب مُجھ سے لڑے ہیں۔ وہ میری مُحبّت کے سبب سے میرے مُخالِف ہیں لیکن مَیں تو بس دُعا کرتا ہُوں۔ اُنہوں نے نیکی کے بدلے مُجھ سے بدی کی ہے اور میری مُحبّت کے بدلے عداوت۔ تُو کِسی شرِیر آدمی کو اُس پر مقرّر کر دے اور کوئی مُخالِف اُس کے دہنے ہاتھ کھڑا رہے۔ جب اُس کی عدالت ہو تو وہ مُجرم ٹھہرے اور اُس کی دُعا بھی گُناہ گِنی جائے۔ اُس کی عُمر کوتاہ ہو جائے اور اُس کا مَنصب کوئی دُوسرا لے لے۔ اُس کے بچّے یتِیم ہو جائیں اور اُس کی بِیوی بیوہ ہو جائے۔ اُس کے بچّے آوارہ ہو کر بِھیک مانگیں اُن کو اپنے وِیران مقاموں سے دُور جا کر ٹُکڑے مانگناپڑے۔ قرض خواہ اُس کا سب کُچھ چِھین لے اور پردیسی اُس کی کمائی لُوٹ لیں۔ کوئی نہ ہو جو اُس پر شفقت کرے۔ نہ کوئی اُس کے یتِیم بچّوں پر ترس کھائے۔ اُس کی نسل کٹ جائے اور دُوسری پُشت میں اُن کا نام مِٹا دِیا جائے۔
پڑھیں زبُور 109
سنیں زبُور 109
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 1:109-13
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos