YouVersion Logo
تلاش

زبُور 31:106-48

زبُور 31:106-48 URD

اور یہ کام اُس کے حق میں پُشت در پُشت ہمیشہ کے لِئے راست بازی گِنا گیا۔ اُنہوں نے اُس کو مرِیبہ کے چشمہ پر بھی خشم ناک کِیا اور اُن کی خاطِر مُوسیٰ کو نُقصان پُہنچا۔ اِس لِئے کہ اُنہوں نے اُس کی رُوح سے سرکشی کی اور مُوسیٰ بے سوچے بول اُٹھا۔ اُنہوں نے اُن قَوموں کو ہلاک نہ کِیا جَیسا خُداوند نے اُن کو حُکم دِیا تھا بلکہ اُن قَوموں کے ساتھ مِل گئے اور اُن کے سے کام سِیکھ گئے اور اُن کے بُتوں کی پرستِش کرنے لگے جو اُن کے لِئے پھندا بن گئے۔ بلکہ اُنہوں نے اپنے بیٹے بیٹیوں کو شیاطِین کے لِئے قُربان کِیا اور معصُوموں کا یعنی اپنے بیٹے بیٹیوں کا خُون بہایا جِن کو اُنہوں نے کنعانؔ کے بُتوں کے لِئے قُربان کر دِیا اور مُلک خُون سے ناپاک ہو گیا۔ یُوں وہ اپنے ہی کاموں سے آلُودہ ہو گئے اور اپنے فِعلوں سے بے وفا بنے۔ اِس لِئے خُداوند کا قہر اپنے لوگوں پر بھڑکا اور اُسے اپنی مِیراث سے نفرت ہو گئی اور اُس نے اُن کو قَوموں کے قبضہ میں کر دِیا اور اُن سے عداوت رکھنے والے اُن پر حُکمران ہو گئے۔ اُن کے دُشمنوں نے اُن پر ظُلم کِیا اور وہ اُن کے محکُوم ہو گئے۔ اُس نے تو بارہا اُن کو چُھڑایا لیکن اُن کا مشوَرہ باغیانہ ہی رہا اور وہ اپنی بدکاری کے باعِث پست ہو گئے۔ تَو بھی جب اُس نے اُن کی فریاد سُنی تو اُن کے دُکھ پر نظر کی۔ اور اُس نے اُن کے حق میں اپنے عہد کو یاد کِیا اور اپنی شفقت کی کثرت کے مُطابِق ترس کھایا۔ اُس نے اُن کو اسِیر کرنے والوں کے دِل میں اُن کے لِئے رحم ڈالا۔ اَے خُداوند! ہمارے خُدا! ہم کو بچا لے اور ہم کو قَوموں میں سے اِکٹّھا کر لے تاکہ ہم تیرے قُدوُّس نام کا شُکر کریں اور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔ خُداوند اِسرائیل کا خُدا ازل سے ابد تک مُبارک ہو! اور ساری قَوم کہے آمِین۔ خُداوند کی حمد کرو۔

پڑھیں زبُور 106

سنیں زبُور 106