خُداوند کا شُکر کرو۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔ قَوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو۔ اُس کی تعرِیف میں گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے تمام عجائِب کا چرچا کرو۔ اُس کے مُقدّس نام پر فخر کرو۔ خُداوند کے طالِبوں کے دِل شادمان ہوں۔ خُداوند اور اُس کی قُوّت کے طالِب ہو۔ ہمیشہ اُس کے دِیدار کے طالِب رہو۔ اُن عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔ اُس کے عجائِب اور مُنہ کے احکام کو یاد رکھّو۔ اَے اُس کے بندے ابرہامؔ کی نسل! اَے بنی یعقُوب اُس کے برگُزِیدو! وُہی خُداوند ہمارا خُدا ہے۔ اُس کے احکام تمام زمِین پر ہیں۔ اُس نے اپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھّا۔ یعنی اُس کلام کو جو اُس نے ہزار پُشتوں کے لِئے فرمایا۔ اُسی عہد کو جو اُس نے ابرہامؔ سے باندھا اور اُس قَسم کو جو اُس نے اِضحاق سے کھائی اور اُسی کو اُس نے یعقُوب کے لِئے آئِین یعنی اِسرائیل کے لِئے ابدی عہد ٹھہرایا اور کہا کہ مَیں کنعانؔ کا مُلک تُجھے دُوں گا کہ تُمہارا مورُوثی حِصّہ ہو۔ اُس وقت وہ شُمار میں تھوڑے تھے بلکہ بُہت تھوڑے اور اُس مُلک میں مُسافِر تھے اور وہ ایک قَوم سے دُوسری قَوم میں اور ایک سلطنت سے دُوسری سلطنت میں پِھرتے رہے۔ اُس نے کِسی آدمی کو اُن پر ظُلم نہ کرنے دِیا بلکہ اُن کی خاطر اُس نے بادشاہوں کو دھمکایا اور کہا کہ میرے ممسُوحوں کو ہاتھ نہ لگاؤ اور میرے نبِیوں کو کوئی نُقصان نہ پُہنچاؤ۔ پِھر اُس نے فرمایا کہ اُس مُلک پر قحط نازِل ہو اور اُس نے روٹی کا سہارا بِالکُل توڑ دِیا۔ اُس نے اُن سے پہلے ایک آدمی کو بھیجا۔ یُوسفؔ غُلامی میں بیچا گیا۔ اُنہوں نے اُس کے پاؤں کو بیڑِیوں سے دُکھ دِیا۔ وہ لوہے کی زنجِیروں میں جکڑا رہا۔ جب تک کہ اُس کا سُخن پُورا نہ ہُؤا۔ خُداوند کا کلام اُسے آزماتا رہا۔ بادشاہ نے حُکم بھیج کر اُسے چُھڑایا۔ ہاں قَوموں کے فرمانروا نے اُسے آزاد کِیا۔
پڑھیں زبُور 105
سنیں زبُور 105
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: زبُور 1:105-20
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos