اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور جو کُچھ مُجھ میں ہے اُس کے قُدُّوس نام کو مُبارک کہے۔ اَے میری جان! خُداوند کو مُبارک کہہ اور اُس کی کِسی نِعمت کو فراموش نہ کر۔ وہ تیری ساری بدکاری کو بخشتا ہے۔ وہ تُجھے تمام بِیماریوں سے شِفا دیتا ہے۔ وہ تیری جان ہلاکت سے بچاتا ہے۔ وہ تیرے سر پر شفقت و رحمت کا تاج رکھتا ہے۔ وہ تُجھے عُمر بھر اچھّی اچھّی چِیزوں سے آسُودہ کرتا ہے۔ تُو عُقاب کی مانِند ازسرِ نَوجوان ہوتا ہے۔ خُداوند سب مظلُوموں کے لِئے صداقت اور عدل کے کام کرتا ہے۔
پڑھیں زبُور 103
سنیں زبُور 103
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 1:103-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos