مُجھ حِکمت نے ہوشیاری کو اپنا مسکن بنایا ہے اور عِلم اور تمِیز کو پا لیتی ہُوں۔ خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔ غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ اور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔ مشوَرت اور حِمایت میری ہیں۔ فہم مَیں ہی ہُوں۔ مُجھ میں قُدرت ہے۔ میری بدَولت بادشاہ سلطنت کرتے اور اُمرا اِنصاف کا فتویٰ دیتے ہیں۔ میری ہی بدَولت حاکِم حُکُومت کرتے ہیں اور سردار یعنی دُنیا کے سب قاضی بھی۔ جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مَیں اُن سے مُحبّت رکھتی ہُوں اور جو مُجھے دِل سے ڈُھونڈتے ہیں وہ مُجھے پا لیں گے۔ دَولت و عِزّت میرے ساتھ ہیں۔ بلکہ دائمِی دَولت اور صداقت بھی۔ میرا پَھل سونے سے بلکہ کُندن سے بھی بِہتر ہے اور میرا حاصِل خالِص چاندی سے۔ مَیں صداقت کی راہ پر اِنصاف کے راستوں میں چلتی ہُوں۔ تاکہ مَیں اُن کو جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مال کے وارِث بناؤُں اور اُن کے خزانوں کو بھر دُوں۔ خُداوند نے اِنتظامِ عالَم کے شرُوع میں اپنی قدِیمی صنعتوں سے پہلے مُجھے پَیدا کِیا۔ مَیں ازل سے یعنی اِبتدا ہی سے مُقرّر ہُوئی۔ اِس سے پہلے کہ زمِین تھی۔ مَیں اُس وقت پَیدا ہُوئی جب گہراؤ نہ تھے۔ جب پانی سے بھرے ہُوئے چشمے بھی نہ تھے۔ مَیں پہاڑوں کے قائِم کِئے جانے سے پہلے اور ٹِیلوں سے پہلے خلق ہُوئی۔ جب کہ اُس نے ابھی نہ زمِین کو بنایا تھا نہ مَیدانوں کو اور نہ زمِین کی خاک کی اِبتدا تھی۔ جب اُس نے آسمان کو قائِم کِیا مَیں وہِیں تھی۔ جب اُس نے سمُندر کی سطح پر دائِرہ کھینچا۔ جب اُس نے اُوپر افلاک کو اُستوار کِیا اور گہراؤ کے سوتے مضبُوط ہو گئے۔ جب اُس نے سمُندر کی حد ٹھہرائی تاکہ پانی اُس کے حُکم کو نہ توڑے۔ جب اُس نے زمِین کی بُنیاد کے نِشان لگائے اُس وقت ماہِر کارِیگر کی مانِند مَیں اُس کے پاس تھی اور مَیں ہر روز اُس کی خُوشنُودی تھی اور ہمیشہ اُس کے حضُور شادمان رہتی تھی۔
پڑھیں امثال 8
سنیں امثال 8
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: امثال 12:8-30
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos