چور اگر بُھوک کے مارے اپنا پیٹ بھرنے کو چوری کرے تو لوگ اُسے حقِیر نہیں جانتے۔ پر اگر وہ پکڑا جائے تو سات گُناہ بھرے گا۔ اُسے اپنے گھر کا سارا مال دینا پڑے گا۔ جو کِسی عَورت سے زِنا کرتا ہے وہ بے عقل ہے۔ وُہی اَیسا کرتا ہے جو اپنی جان کو ہلاک کرنا چاہتا ہے۔ وہ زخم اور ذِلّت اُٹھائے گا اور اُس کی رُسوائی کبھی نہ مِٹے گی۔ کیونکہ غَیرت سے آدمی غضب ناک ہوتا ہے اور وہ اِنتقام کے دِن نہیں چھوڑے گا۔ وہ کوئی فدِیہ منظُور نہیں کرے گا اور گو تُو بُہت سے اِنعام بھی دے تَو بھی وہ راضی نہ ہو گا۔
پڑھیں امثال 6
سنیں امثال 6
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: امثال 30:6-35
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos