اِس لئے اَے میرے بیٹو! میری سُنو اور میرے مُنہ کی باتوں سے برگشتہ نہ ہو۔ اُس عَورت سے اپنی راہ دُور رکھ اور اُس کے گھر کے دروازہ کے پاس بھی نہ جا۔ اَیسا نہ ہو کہ تُو اپنی آبرُو کِسی غَیر کے اور اپنی عُمر بے رحم کے حوالہ کرے۔ اَیسا نہ ہو کہ بیگانے تیری قُوّت سے سیر ہوں اور تیری کمائی کِسی غَیر کے گھر جائے۔ اور جب تیرا گوشت اور تیرا جِسم گُھل جائیں تو تُو اپنے انجام پر نَوحہ کرے اور کہے مَیں نے تربِیّت سے کَیسی عداوت رکھّی اور میرے دِل نے ملامت کو حقِیر جانا۔ نہ مَیں نے اپنے اُستادوں کا کہا مانانہ اپنے تربِیّت کرنے والوں کی سُنی! مَیں جماعت اور مجلِس کے درمِیان قریباً سب بُرائیوں میں مُبتلا ہُؤا۔
پڑھیں امثال 5
سنیں امثال 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: امثال 7:5-14
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos