حِکمت حاصِل کر۔ فہم حاصِل کر۔ بُھولنا مت اور میرے مُنہ کی باتوں سے برگشتہ نہ ہونا۔ حِکمت کو ترک نہ کرنا۔ وہ تیری حِفاظت کرے گی۔ اُس سے مُحبّت رکھنا۔ وہ تیری نِگہبان ہو گی۔ حِکمت افضل اصل ہے۔ پس حِکمت حاصِل کر بلکہ اپنے تمام حاصِلات سے فہم حاصِل کر۔ اُس کی تعظِیم کر۔ وہ تُجھے سرفراز کرے گی۔ جب تُو اُسے گلے لگائے گا وہ تُجھے عِزّت بخشے گی۔ وہ تیرے سر پر زِینت کا سِہرا باندھے گی اور تُجھ کو جمال کا تاج عطا کرے گی۔
پڑھیں امثال 4
سنیں امثال 4
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: امثال 5:4-9
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos