گِنتی 1:2-9

گِنتی 1:2-9 URD

اور خُداوند نے مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ سے کہا کہ بنی اِسرائیل اپنے اپنے ڈیرے اپنے اپنے جھنڈے کے پاس اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے عَلم کے ساتھ خَیمۂِ اِجتماع کے مُقابِل اور اُس کے گِرداگِرد لگائیں۔ اور جو مشرِق کی طرف جِدھر سے سُورج نِکلتا ہے اپنے ڈیرے اپنے دَلوں کے مُطابِق لگائیں وہ یہُوداؔہ کی چھاؤنی کے جھنڈے کے لوگ ہوں اور عِمّینداؔب کا بیٹا نحسوؔن بنی یہُوداؔہ کا سردار ہو۔ اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ سب چوہتّر ہزار چھ سَو تھے۔ اور اِن کے قرِیب اِشکارؔ کے قبِیلہ کے لوگ ڈیرے ڈالیں اور ضُغرؔ کا بیٹا نتنی ایلؔ بنی اِشکارؔ کا سردار ہو۔ اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے چوّن ہزار چار سَو تھے۔ پِھر زبُولُونؔ کا قبِیلہ ہو اور حیلوؔن کا بیٹا الِیاؔب بنی زبُولُونؔ کا سردار ہو۔ اور اُس کے دَل کے لوگ جو شُمار کِئے گئے تھے وہ ستّاون ہزار چار سَو تھے۔ سو جِتنے یہُوداؔہ کی چھاؤنی میں اپنے اپنے دَل کے مُطابِق گِنے گئے وہ ایک لاکھ چھیاسی ہزار چار سَو تھے۔ پہلے یِہی کُوچ کِیا کریں۔