پِھر وہ پہاڑ پر چڑھ گیا اور جِن کو وہ آپ چاہتا تھا اُن کو پاس بُلایا اور وہ اُس کے پاس چلے آئے۔ اور اُس نے بارہ کو مُقرّر کِیا تاکہ اُس کے ساتھ رہیں اور وہ اُن کو بھیجے کہ مُنادی کریں۔ اور بدرُوحوں کو نِکالنے کا اِختیار رکھّیں۔ وہ یہ ہیں:- شمعُوؔن جِس کا نام پطرؔس رکھّا۔ اور زبدؔی کا بیٹا یعقُوبؔ اور یعقُوبؔ کا بھائی یُوحنّا جِن کا نام بُوانِرؔگِس یعنی گرج کے بیٹے رکھّا۔ اور اندرؔیاس اور فِلِپُّس اور بُرتلمائی اور متّی اور تُوما اور حلفئی کا بیٹا یعقُوبؔ اور تدّی اور شمعُوؔن قنانی۔ اور یہُوداؔہ اِسکریُوتی جِس نے اُسے پکڑوا بھی دِیا۔
پڑھیں مرقس 3
سنیں مرقس 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: مرقس 13:3-19
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos