YouVersion Logo
تلاش

متّی 1:21-11

متّی 1:21-11 URD

اور جب وہ یروشلِیم کے نزدِیک پُہنچے اور زَیتُون کے پہاڑ پر بیت فگے کے پاس آئے تو یِسُوعؔ نے دو شاگِردوں کو یہ کہہ کر بھیجا کہ اپنے سامنے کے گاؤں میں جاؤ۔ وہاں پُہنچتے ہی ایک گدھی بندھی ہُوئی اور اُس کے ساتھ بچّہ پاؤ گے اُنہیں کھول کر میرے پاس لے آؤ۔ اور اگر کوئی تُم سے کُچھ کہے تو کہنا کہ خُداوند کو اِن کی ضرُورت ہے۔ وہ فی الفَور اُنہیں بھیج دے گا۔ یہ اِس لِئے ہُؤا کہ جو نبی کی معرفت کہا گیا تھا وہ پُورا ہو کہ صِیُّوؔن کی بیٹی سے کہو کہ دیکھ تیرا بادشاہ تیرے پاس آتا ہے۔ وہ حلِیم ہے اور گدھے پر سوار ہے بلکہ لادُو کے بچّے پر۔ پس شاگِردوں نے جا کر جَیسا یِسُوعؔ نے اُن کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی کِیا۔ اور گدھی اور بچّے کو لا کر اپنے کپڑے اُن پر ڈالے اور وہ اُن پر بَیٹھ گیا۔ اور بِھیڑ میں کے اکثر لوگوں نے اپنے کپڑے راستہ میں بِچھائے اور اَوروں نے درختوں سے ڈالِیاں کاٹ کر راہ میں پَھیلائِیں۔ اور بِھیڑ جو اُس کے آگے آگے جاتی اور پِیچھے پِیچھے چلی آتی تھی پُکار پُکار کر کہتی تھی اِبنِ داؤُد کو ہوشعنا۔ مُبارک ہے وہ جو خُداوند کے نام پر آتا ہے۔ عالَمِ بالا پر ہوشعنا۔ اور جب وہ یروشلِیم میں داخِل ہُؤا تو سارے شہر میں ہلچل پڑ گئی اور لوگ کہنے لگے یہ کَون ہے؟ بِھیڑ کے لوگوں نے کہا یہ گلِیل کے ناصرۃ کا نبی یِسُوعؔ ہے۔

پڑھیں متّی 21

سنیں متّی 21