YouVersion Logo
تلاش

نَوحہ 37:3-50

نَوحہ 37:3-50 URD

وہ کَون ہے جِس کے کہنے کے مُطابِق ہوتا ہے حالانکہ خُداوند نہیں فرماتا؟ کیا بھلائی اور بُرائی حق تعالیٰ ہی کے حُکم سے نہیں ہے؟ پس آدمی جِیتے جی کیوں شِکایت کرے جب کہ اُسے گُناہوں کی سزا مِلتی ہو؟ ہم اپنی راہوں کو ڈُھونڈیں اور جانچیں اور خُداوند کی طرف پِھریں۔ ہم اپنے ہاتھوں کے ساتھ دِلوں کو بھی خُدا کے حضُور آسمان کی طرف اُٹھائیں۔ ہم نے خطا اور سرکشی کی۔ تُو نے مُعاف نہیں کِیا۔ تُو نے ہم کو قہر سے ڈھانپا اور رگیدا۔ تُو نے قتل کِیا اور رحم نہ کِیا۔ تُو بادِلوں میں مستُور ہُؤا تاکہ ہماری دُعا تُجھ تک نہ پُہنچے۔ تُو نے ہم کو اقوام کے درمِیان کُوڑے کرکٹ اور نجاست سا بنا دِیا ہمارے سب دُشمن ہم پر مُنہ پسارتے ہیں۔ خَوف و دہشت اور وِیرانی و ہلاکت نے ہم کو آ دبایا۔ میری دُخترِ قَوم کی تباہی کے باعِث میری آنکھوں سے آنسُوؤں کی نہریں جاری ہیں۔ میری آنکھیں اشکبار ہیں اور تھمتی نہیں۔ اُن کو آرام نہیں۔ جب تک خُداوند آسمان پر سے نظر کر کے نہ دیکھے۔

پڑھیں نَوحہ 3

سنیں نَوحہ 3