YouVersion Logo
تلاش

نَوحہ 6:2-10

نَوحہ 6:2-10 URD

اور اُس نے اپنے مسکن کو یک لخت تباہ کر دِیا گویا خَیمئہِ باغ تھا۔ اور اپنے مجمع کے مکان کو برباد کر دِیا۔ خُداوند نے مُقدّس عِیدوں اور سبتوں کو صِیُّون سے فراموش کرا دِیا۔ اور اپنے قہر کے جوش میں بادشاہ اور کاہِن کو ذلِیل کِیا۔ خُداوند نے اپنے مذبح کو ردّ کِیا۔ اُس نے اپنے مَقدِس سے نفرت کی۔ اُس کے قصروں کی دِیواروں کو دُشمن کے حوالہ کر دِیا۔ اُنہوں نے خُداوند کے گھر میں اَیسا شور مچایا جَیسا عِید کے دِن۔ خُداوند نے دُخترِ صِیُّون کی فصِیل گِرانے کا اِرادہ کِیا ہے۔ اُس نے ڈوری ڈالی ہے اور برباد کرنے سے دست بردار نہیں ہُؤا۔ اُس نے فصِیل اور دِیوار کو مغمُوم کِیا۔ وہ باہم ماتم کرتی ہیں۔ اُس کے دروازے زمِین میں غرق ہو گئے۔ اُس نے اُس کے بینڈوں کو توڑ کر برباد کر دِیا۔ اُس کے بادشاہ اور اُمرا بے شرِیعت اقوام میں ہیں۔ اُس کے نبی بھی خُداوند کی طرف سے کوئی رویا نہیں دیکھتے۔ دُخترِ صِیُّون کے بزُرگ خاک نشِین اور خاموش ہیں۔ وہ اپنے سروں پر خاک ڈالتے اور ٹاٹ اوڑھتے ہیں۔ یروشلیِم کی کُنواریاں زمِین تک سرنگُون ہوتی ہیں۔

پڑھیں نَوحہ 2

سنیں نَوحہ 2