یُوں خُداوند نے اِسرائیلِیوں کو وہ سارا مُلک دِیا جِسے اُن کے باپ دادا کو دینے کی قَسم اُس نے کھائی تھی اور وہ اُس پر قابِض ہو کر اُس میں بس گئے۔ اور خُداوند نے اُن سب باتوں کے مُطابِق جِن کی قَسم اُس نے اُن کے باپ دادا سے کھائی تھی چاروں طرف سے اُن کو آرام دِیا اور اُن کے سب دُشمنوں میں سے ایک آدمی بھی اُن کے سامنے کھڑا نہ رہا۔ خُداوند نے اُن کے سب دُشمنوں کو اُن کے قبضہ میں کر دِیا۔ اور جِتنی اچّھی باتیں خُداوند نے اِسرائیلؔ کے گھرانے سے کہی تِھیں اُن میں سے ایک بھی نہ چُھوٹی۔ سب کی سب پُوری ہُوئِیں۔
پڑھیں یشُوع 21
سنیں یشُوع 21
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یشُوع 43:21-45
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos