تب راحب چھت پر اُن مَردوں کے لیٹ جانے سے پہلے اُن کے پاس گئی۔ اور اُن سے یُوں کہنے لگی کہ مُجھے یقِین ہے کہ خُداوند نے یہ مُلک تُم کو دِیا ہے اور تُمہارا رُعب ہم لوگوں پر چھا گیا ہے اور اِس مُلک کے سب باشِندے تُمہارے آگے گُھلے جا رہے ہیں۔ کیونکہ ہم نے سُن لِیا ہے کہ جب تُم مِصرؔ سے نِکلے تو خُداوند نے تُمہارے آگے بحرِ قُلزم کے پانی کو سُکھا دِیا اور تُم نے امورِیوں کے دونوں بادشاہوں سِیحوؔن اور عوج سے جو یَردن کے اُس پار تھے اور جِن کو تُم نے بِالکُل ہلاک کر ڈالا کیا کیا کِیا۔ یہ سب کُچھ سُنتے ہی ہمارے دِل پِگھل گئے اور تُمہارے باعِث پِھر کِسی شخص میں جان باقی نہ رہی کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا ہی اُوپر آسمان کا اور نِیچے زمِین کا خُدا ہے۔
پڑھیں یشُوع 2
سنیں یشُوع 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یشُوع 8:2-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos