YouVersion Logo
تلاش

یشُوع 13:15-19

یشُوع 13:15-19 URD

اور یشُوع نے اُس حُکم کے مُطابِق جو خُداوند نے اُسے دِیا تھا یُفنّہ کے بیٹے کالِب کو بنی یہُوداؔہ کے درمِیان عناق کے باپ اربع کا شہر قریت اربع جو حبرُوؔن ہے حِصّہ دِیا۔ سو کالِب نے وہاں سے عناؔق کے تِینوں بیٹوں یعنی سیسی اور اخِیماؔن اور تلمی کو جو بنی عناق ہیں نِکال دِیا۔ اور وہ وہاں سے دبِیر کے باشِندوں پر چڑھ گیا۔ دبِیر کا قدِیمی نام قریت سِفر تھا۔ اور کالِب نے کہا جو کوئی قریت سِفر کو مار کر اُس کو سر کر لے اُسے مَیں اپنی بیٹی عکسہ بیاہ دُوں گا۔ تب کالِب کے بھائی قنز کے بیٹے غتنی ایل نے اُس کو سر کر لِیا۔ سو اُس نے اپنی بیٹی عکسہ اُسے بیاہ دی۔ جب وہ اُس کے پاس آئی تو اُس نے اُس آدمی کو اُبھارا کہ وہ اُس کے باپ سے ایک کھیت مانگے۔ سو وہ اپنے گدھے پر سے اُتر پڑی۔ تب کالِب نے اُس سے کہا تُو کیا چاہتی ہے؟ اُس نے کہا مُجھے برکت دے کیونکہ تُو نے جنُوب کے مُلک میں کُچھ زمِین مُجھے عِنایت کی ہے۔ سو مُجھے پانی کے چشمے بھی دے۔ تب اُس نے اُسے اُوپر کے چشمے اور نِیچے کے چشمے عِنایت کِئے۔

پڑھیں یشُوع 15

سنیں یشُوع 15