YouVersion Logo
تلاش

یشُوع 7:10-14

یشُوع 7:10-14 URD

تب یشُوؔع سب جنگی مَردوں اور سب زبردست سُورماؤں کو ہمراہ لے کر جِلجاؔل سے چل پڑا۔ اور خُداوند نے یشُوع سے کہا اُن سے نہ ڈر۔ اِس لِئے کہ مَیں نے اُن کو تیرے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔ اُن میں سے ایک مَرد بھی تیرے سامنے کھڑا نہ رہ سکے گا۔ پس یشُوع راتوں رات جِلجاؔل سے چل کر ناگہاں اُن پر آ پڑا۔ اور خُداوند نے اُن کو بنی اِسرائیل کے سامنے شِکست دی اور اُس نے اُن کو جِبعوؔن میں بڑی خُون ریزی کے ساتھ قتل کِیا اور بَیت حَورُوؔن کی چڑھائی کے راستہ پر اُن کو رگیدا اور عزیقاؔہ اور مقّیدہ تک اُن کو مارتا گیا۔ اور جب وہ اِسرائیلِیوں کے سامنے سے بھاگے اور بَیت حَورُوؔن کے اُتار پر تھے تو خُداوند نے عزیقاؔہ تک آسمان سے اُن پر بڑے بڑے پتّھر برسائے اور وہ مَر گئے اور جو اولوں سے مَرے وہ اُن سے جِن کو بنی اِسرائیل نے ‌تہِ تَیغ کِیا کہِیں زِیادہ تھے۔ اور اُس دِن جب خُداوند نے امورِیوں کو بنی اِسرائیل کے قابُو میں کر دِیا یشُوع نے خُداوند کے حضُور بنی اِسرائیل کے سامنے یہ کہا۔ اَے سُورج! تُو جِبعوؔن پر اور اَے چاند! تو وادیِ ایالوؔن میں ٹھہرا رہ اور سُورج ٹھہر گیا اور چاند تھما رہا جب تک قَوم نے اپنے دُشمنوں سے اپنا اِنتِقام نہ لے لِیا۔ کیا یہ آشر کی کِتاب میں نہیں لِکھا ہے؟ اور سُورج آسمان کے بِیچوں بِیچ ٹھہرا رہا اور تقرِیباً سارے دِن ڈُوبنے میں جلدی نہ کی۔ اور اَیسا دِن نہ کبھی اُس سے پہلے ہُؤا اور نہ اُس کے بعد جِس میں خُداوند نے کِسی آدمی کی بات سُنی ہو کیونکہ خُداوند اِسرائیلیوں کی خاطِر لڑا۔

پڑھیں یشُوع 10

سنیں یشُوع 10