تب بِلدد سُوخی کہنے لگا:- تُو کب تک اَیسے ہی بکتا رہے گا؟ اور تیرے مُنہ کی باتیں کب تک آندھی کی طرح ہوں گی؟ کیا خُدا بے اِنصافی کرتا ہے؟ کیا قادرِ مُطلق عدل کا خُون کرتا ہے؟ اگر تیرے فرزندوں نے اُس کا گُناہ کِیا ہے اور اُس نے اُنہیں اُن ہی کی خطا کے حوالہ کر دِیا تَو بھی اگر تُو خُدا کو خُوب ڈھونڈتا اور قادرِ مُطلق کے حضُور مِنّت کرتا تو اگر تُو پاک دِل اور راست باز ہوتا تو وہ ضرُور اب تیرے لِئے بیدار ہو جاتا اور تیری راست بازی کے مسکن کو برومند کرتا۔ اور اگرچہ تیرا آغاز چھوٹا سا تھا تَو بھی تیرا انجام بُہت بڑا ہوتا۔
پڑھیں ایُّوب 8
سنیں ایُّوب 8
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: ایُّوب 1:8-7
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos