اِس کے بعد ایُّوب نے اپنا مُنہ کھول کر اپنے جنم دِن پر لَعنت کی۔ اور ایُّوب کہنے لگا:- نابُود ہو وہ دِن جِس میں مَیں پَیدا ہُؤا اور وہ رات بھی جِس میں کہا گیا کہ دیکھو بیٹا ہُؤا! وہ دِن اندھیرا ہو جائے۔ خُدا اُوپر سے اُس کا لِحاظ نہ کرے اور نہ اُس پر روشنی پڑے! اندھیرا اور مَوت کا سایہ اُس پر قابِض ہوں۔ بدلی اُس پر چھائی رہے اور دِن کو تارِیک کر دینے والی چِیزیں اُسے دہشت زدہ کریں۔ گہری تارِیکی اُس رات کو دبوچ لے۔ وہ سال کے دِنوں کے درمِیان خُوشی نہ کرنے پائے اور نہ مہِینوں کے شُمار میں آئے! وہ رات بانجھ ہو جائے۔ اُس میں خُوشی کی کوئی صدا نہ آئے! دِن پر لَعنت کرنے والے اُس پر لَعنت کریں اور وہ بھی جو اژدہا کو چھیڑنے کو تیّار ہیں! اُس کی شام کے تارے تارِیک ہو جائیں۔ وہ رَوشنی کی راہ دیکھے جب کہ وہ ہے نہیں اور نہ وہ صُبح کی پلکوں کو دیکھے! کیونکہ اُس نے میری ماں کے رَحِم کے دروازوں کو بند نہ کِیا اور دُکھ کو میری آنکھوں سے چِھپا نہ رکھّا۔
پڑھیں ایُّوب 3
سنیں ایُّوب 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ایُّوب 1:3-10
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos