YouVersion Logo
تلاش

ایُّوب 21:22-30

ایُّوب 21:22-30 URD

اُس سے مِلا رہ تو سلامت رہے گا اور اِس سے تیرا بھلا ہو گا۔ مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ شرِیعت کو اُسی کی زُبانی قبُول کر اور اُس کی باتوں کو اپنے دِل میں رکھ لے۔ اگر تُو قادرِ مُطلِق کی طرف پِھرے تو بحال کِیا جائے گا۔ بشرطیکہ تُو ناراستی کو اپنے خَیموں سے دُور کر دے۔ تُو اپنے خزانہ کو مِٹّی میں اور اوفِیر کے سونے کو ندیوں کے پتّھروں میں ڈال دے تب قادرِ مُطلِق تیرا خزانہ اور تیرے لِئے بیش قِیمت چاندی ہو گا۔ کیونکہ تب ہی تُو قادرِ مُطلِق میں مسرُور رہے گا اور خُدا کی طرف اپنا مُنہ اُٹھائے گا۔ تُو اُس سے دُعا کرے گا اور وہ تیری سُنے گا اور تُو اپنی مَنّتیں پُوری کرے گا۔ جِس بات کو تُو کہے گا وہ تیرے لِئے ہو جائے گی اور نُور تیری راہوں کو رَوشن کرے گا۔ جب وہ پست کریں گے تُو کہے گا بُلندی ہو گی۔ اور وہ حلِیم آدمی کو بچائے گا۔ وہ اُس کو بھی چُھڑا لے گا جو بے گُناہ نہیں ہے۔ ہاں وہ تیرے ہاتھوں کی پاکِیزگی کے سبب سے چُھڑایا جائے گا۔

پڑھیں ایُّوب 22

سنیں ایُّوب 22