کیونکہ درخت کی تو اُمّید رہتی ہے کہ اگر وہ کاٹا جائے تو پِھر پُھوٹ نِکلے گا اور اُس کی نرم نرم ڈالِیاں مَوقُوف نہ ہوں گی۔ اگرچہ اُس کی جڑ زمِین میں پُرانی ہو جائے اور اُس کا تنہ مِٹّی میں گل جائے تَو بھی پانی کی بُو پاتے ہی وہ شگُوفے لائے گا اور پَودے کی طرح شاخیں نِکالے گا۔ لیکن اِنسان مَر کر پڑا رہتا ہے بلکہ اِنسان دَم چھوڑ دیتا ہے اور پِھر وہ کہاں رہا؟ جَیسے جِھیل کا پانی مَوقُوف ہو جاتا اور دریا اُترتا اور سُوکھ جاتا ہے وَیسے آدمی لیٹ جاتا ہے اور اُٹھتا نہیں۔ جب تک آسمان ٹل نہ جائے وہ بیدار نہ ہوں گے اور نہ اپنی نِیند سے جگائے جائیں گے۔
پڑھیں ایُّوب 14
سنیں ایُّوب 14
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: ایُّوب 7:14-12
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos