YouVersion Logo
تلاش

یُوحنّا 16:6-24

یُوحنّا 16:6-24 URD

پِھر جب شام ہُوئی تو اُس کے شاگِرد جِھیل کے کنارے گئے۔ اور کشتی میں بَیٹھ کر جِھیل کے پار کَفرؔنحُوم کو چلے جاتے تھے۔ اُس وقت اندھیرا ہو گیا تھا اور یِسُوعؔ ابھی تک اُن کے پاس نہ آیا تھا۔ اور آندھی کے سبب سے جِھیل میں مَوجیں اُٹھنے لگِیں۔ پس جب وہ کھیتے کھیتے تِین چار مِیل کے قرِیب نِکل گئے تو اُنہوں نے یِسُوعؔ کو جِھیل پر چلتے اور کشتی کے نزدِیک آتے دیکھا اور ڈر گئے۔ مگر اُس نے اُن سے کہا مَیں ہُوں۔ ڈرو مت۔ پس وہ اُسے کشتی میں چڑھا لینے کو راضی ہُوئے اور فوراً وہ کشتی اُس جگہ جا پُہنچی جہاں وہ جاتے تھے۔ دُوسرے دِن اُس بِھیڑ نے جو جِھیل کے پار کھڑی تھی یہ دیکھا کہ یہاں ایک کے سِوا اَور کوئی چھوٹی کشتی نہ تھی اور یِسُوعؔ اپنے شاگِردوں کے ساتھ کشتی پر سوار نہ ہُؤا تھا بلکہ صِرف اُس کے شاگِرد چلے گئے تھے۔ (لیکن بعض چھوٹی کشتِیاں تِبریاؔس سے اُس جگہ کے نزدِیک آئِیں جہاں اُنہوں نے خُداوند کے شُکر کرنے کے بعد روٹی کھائی تھی)۔ پس جب بِھیڑ نے دیکھا کہ یہاں نہ یِسُوعؔ ہے نہ اُس کے شاگِرد تو وہ خُود چھوٹی کشتِیوں میں بَیٹھ کر یِسُوعؔ کی تلاش میں کَفرؔنحُوم کو آئے۔