YouVersion Logo
تلاش

یرمِیاہ 15:31-22

یرمِیاہ 15:31-22 URD

خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ رامہ میں ایک آواز سُنائی دی۔ نَوحہ اور زار زار رونا۔ راخِل اپنے بچّوں کو رو رہی ہے وہ اپنے بچّوں کی بابت تسلّی پذِیر نہیں ہوتی کیونکہ وہ نہیں ہیں۔ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اپنی زاری کی آواز کو روک اور اپنی آنکھوں کو آنسُوؤں سے باز رکھ کیونکہ تیری مِحنت کے لِئے اجر ہے خُداوند فرماتا ہے اور وہ دُشمن کے مُلک سے واپس آئیں گے۔ اور خُداوند فرماتا ہے تیری عاقِبت کی بابت اُمّید ہے کیونکہ تیرے بچّے پِھر اپنی حدُود میں داخِل ہوں گے۔ فی الحقِیقت مَیں نے اِفرائِیم کو اپنے آپ پر یُوں ماتم کرتے سُنا کہ تُو نے مُجھے تنبِیہہ کی اور مَیں نے اُس بچھڑے کی مانِند جو سِدھایا نہیں گیا تنبِیہہ پائی۔ تُو مُجھے پھیر تو مَیں پِھرُوں گا کیونکہ تُو ہی میرا خُداوند خُدا ہے۔ کیونکہ پِھرنے کے بعد مَیں نے تَوبہ کی اور تربِیّت پانے کے بعد مَیں نے اپنی ران پر ہاتھ مارا۔ مَیں شرمِندہ بلکہ پریشان خاطِر ہُؤا اِس لِئے کہ مَیں نے اپنی جوانی کی ملامت اُٹھائی تھی۔ کیا اِفرائِیم میرا پِیارا بیٹا ہے؟ کیا وہ پسندِیدہ فرزند ہے؟ کیونکہ جب جب مَیں اُس کے خِلاف کُچھ کہتا ہُوں تو اُسے جی جان سے یاد کرتا ہُوں۔ اِس لِئے میرا دِل اُس کے لِئے بیتاب ہے۔ مَیں یقِیناً اُس پر رحمت کرُوں گا خُداوند فرماتا ہے۔ اپنے لِئے سُتُون کھڑے کر۔ اپنے لِئے کھمبے بنا۔ اُس شاہراہ پر دِل لگا۔ ہاں اُسی راہ سے جِس سے تُو گئی تھی واپس آ۔ اَے اِسرائیل کی کُنواری اپنے اِن شہروں میں واپس آ۔ اَے برگشتہ بیٹی تُو کب تک آوارہ پِھرے گی؟ کیونکہ خُداوند نے زمِین پر ایک نئی چِیز پَیدا کی ہے کہ عَورت مَرد کی حِمایت کرے گی۔