YouVersion Logo
تلاش

قُضاۃ 16:7-25

قُضاۃ 16:7-25 URD

اور اُس نے اُن تِین سَو آدمیوں کے تِین غول کِئے اور اُن سبھوں کے ہاتھ میں ایک ایک نرسِنگا اور اُس کے ساتھ ایک ایک خالی گھڑا دِیا اور ہر گھڑے کے اندر ایک مشعل تھی۔ اور اُس نے اُن سے کہا کہ مُجھے دیکھتے رہنا اور وَیسا ہی کرنا اور دیکھو! جب مَیں لشکر گاہ کے کنارے جا پہنچُوں تو جو کُچھ مَیں کرُوں تُم بھی وَیسا ہی کرنا۔ جب مَیں اور وہ سب جو میرے ساتھ ہیں نرسِنگا پُھونکیں تو تُم بھی لشکر گاہ کی ہر طرف نرسِنگے پُھونکنا اور للکارنا کہ یہوواؔہ کی اور جِدعوؔن کی تلوار۔ سو بِیچ کے پہر کے شرُوع میں جب نئے پہرے والے بدلے گئے تو جِدعوؔن اور وہ سَو آدمی جو اُس کے ساتھ تھے لشکر گاہ کے کنارے آئے اور اُنہوں نے نرسِنگے پُھونکے اور اُن گھڑوں کو جو اُن کے ہاتھ میں تھے توڑا۔ اور اُن تِینوں غولوں نے نرسِنگے پُھونکے اور گھڑے توڑے اور مشعلوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں اور نرسِنگوں کو پُھونکنے کے لِئے اپنے دہنے ہاتھ میں لے لِیا اور چِلاّ اُٹھے کہ یہوواؔہ کی اور جِدعوؔن کی تلوار! اور یہ سب کے سب لشکر گاہ کے چَوگِرد اپنی اپنی جگہ کھڑے ہو گئے۔ تب سارا لشکر دَوڑنے لگا اور اُنہوں نے چِلاّ چِلاّ کر اُن کو بھگایا۔ اور اُنہوں نے تِین سَو نرسِنگوں کو پُھونکا اور خُداوند نے ہر شخص کی تلوار اُس کے ساتھی اور سب لشکر پر چلوائی اور سارا لشکر صرِیراؔت کی طرف بَیت سِطّہ تک اور طبّات کے قرِیب ابِیل محُولہ کی سرحد تک بھاگا۔ تب اِسرائیلی مَرد نفتالی اور آشر اور منسّی کی حدُود سے جمع ہو کر نِکلے اور مِدیانیوں کا پِیچھا کِیا۔ اور جِدعوؔن نے اِفراؔئِیم کے تمام کوہستانی مُلک میں قاصِد روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ مِدیانیوں کے مُقابلہ کو اُتر آؤ اور اُن سے پہلے پہلے دریایِ یَردؔن کے گھاٹوں پر بَیت برہ تک قابِض ہو جاؤ۔ تب سب افرائِیمی جمع ہو کر دریایِ یَردؔن کے گھاٹوں پر بَیت برہ تک قابِض ہو گئے۔ اور اُنہوں نے مِدیاؔن کے دو سرداروں عورؔیب اور زئیب کو پکڑ لِیا اور عورؔیب کو عورؔیب کی چٹان پر اور زئیب کو زئیب کے کولُھو کے پاس قتل کِیا اور مِدیانیوں کو رگیدا اور عورؔیب اور زئیب کے سر یَردؔن پار جِدعوؔن کے پاس لے آئے۔

پڑھیں قُضاۃ 7

سنیں قُضاۃ 7