اور بنی اِسرائیل نے خُداوند کے آگے بدی کی اور خُداوند اپنے خُدا کو بُھول کر بعلِیم اور یسِیرتوں کی پرستِش کرنے لگے۔ اِس لِئے خُداوند کا قہر اِسرائیلِیوں پر بھڑکا اور اُس نے اُن کو مسوپتاؔمیہ کے بادشاہ کوشن رِسعتِیم کے ہاتھ بیچ ڈالا۔ سو وہ آٹھ برس تک کوشن رِسعتِیم کے مُطِیع رہے۔ اور جب بنی اِسرائیل نے خُداوند سے فریاد کی تو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے لِئے ایک رہائی دینے والے کو برپا کِیا اور کالِب کے چھوٹے بھائی قنز کے بیٹے غُتنی ایل نے اُن کو چُھڑایا۔ اور خُداوند کی رُوح اُس پر اُتری اور وہ اِسرائیلؔ کا قاضی ہُؤا اور جنگ کے لِئے نِکلا۔ تب خُداوند نے مسوپتامیہ کے بادشاہ کوشن رِسعتِیم کو اُس کے ہاتھ میں کر دِیا۔ سو اُس کا ہاتھ کوشن رِسعتِیم پر غالِب ہُؤا۔ اور اُس مُلک میں چالِیس برس تک چَین رہا اور قنز کے بیٹے غُتنی ایل نے وفات پائی۔
پڑھیں قُضاۃ 3
سنیں قُضاۃ 3
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: قُضاۃ 7:3-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos