YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 1:61-7

یسعیاہ 1:61-7 URD

خُداوند خُدا کی رُوح مُجھ پر ہے کیونکہ اُس نے مُجھے مَسح کِیا تاکہ حلِیموں کو خُوش خبری سُناؤُں۔ اُس نے مُجھے بھیجا ہے کہ شِکستہ دِلوں کو تسلّی دُوں۔ قَیدیوں کے لِئے رہائی اور اسِیروں کے لِئے آزادی کا اِعلان کرُوں۔ تاکہ خُداوند کے سالِ مقبُول کا اور اپنے خُدا کے اِنتقام کے روز کا اِشتہار دُوں اور سب غمگِینوں کو دِلاسا دُوں۔ صِیُّون کے غم زدوں کے لِئے یہ مُقرّر کر دُوں کہ اُن کو راکھ کے بدلے سِہرا اور ماتم کی جگہ خُوشی کا رَوغن اور اُداسی کے بدلے سِتایش کا خِلعت بخشُوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند کے لگائے ہُوئے کہلائیں کہ اُس کا جلال ظاہِر ہو۔ تب وہ پُرانے اُجاڑ مکانوں کو تعمِیر کریں گے اور قدِیم وِیرانِیوں کو پِھر بنا کریں گے اور اُن اُجڑے شہروں کی مرمّت کریں گے جو پُشت در پُشت اُجاڑ پڑے تھے۔ پردیسی آ کھڑے ہوں گے اور تُمہارے گلّوں کو چرائیں گے اور بیگانوں کے بیٹے تُمہارے ہل چلانے والے اور تاکِستانوں میں کام کرنے والے ہوں گے۔ پر تُم خُداوند کے کاہِن کہلاؤ گے۔ وہ تُم کو ہمارے خُدا کے خادِم کہیں گے۔ تُم قَوموں کا مال کھاؤ گے اور تُم اُن کی شَوکت پر فخر کرو گے۔ تُمہاری خجالت کا عِوض دو چند مِلے گا۔ وہ اپنی رُسوائی کے بدلے اپنے حِصّہ سے خُوش ہوں گے۔ پس وہ اپنے مُلک میں دو چند کے مالِک ہوں گے اور اُن کو ابدی شادمانی ہو گی۔

پڑھیں یسعیاہ 61

سنیں یسعیاہ 61