YouVersion Logo
تلاش

یسعیاہ 1:35-7

یسعیاہ 1:35-7 URD

بیابان اور وِیرانہ شادمان ہوں گے اور دشت خُوشی کرے گا اور نرگِس کی مانِند شگُفتہ ہو گا۔ اُس میں کثرت سے کلِیاں نِکلیں گی۔ وہ شادمانی سے گا کر خُوشی کرے گا۔ لُبناؔن کی شَوکت اور کرمِل اور شارُوؔن کی زِینت اُسے دی جائے گی۔ وہ خُداوند کا جلال اور ہمارے خُدا کی حشمت دیکھیں گے۔ کمزور ہاتھوں کو زور اور ناتوان گُھٹنوں کو توانائی دو۔ اُن کو جو کچ دِلے ہیں کہو ہِمّت باندھو مت ڈرو۔ دیکھو تُمہارا خُدا سزا اور جزا لِئے آتا ہے۔ ہاں خُدا ہی آئے گا اور تُم کو بچائے گا۔ اُس وقت اندھوں کی آنکھیں وا کی جائیں گی اور بہروں کے کان کھولے جائیں گے۔ تب لنگڑے ہرن کی مانِند چَوکڑیاں بھریں گے اور گُونگے کی زُبان گائے گی کیونکہ بیابان میں پانی اور دشت میں ندیاں پُھوٹ نِکلیں گی۔ بلکہ سراب تالاب ہو جائے گا اور پِیاسی زمِین چشمہ بن جائے گی۔ گِیدڑوں کی ماندوں میں جہاں وہ پڑے تھے نَے اور نل کا ٹِھکانا ہو گا۔

پڑھیں یسعیاہ 35

سنیں یسعیاہ 35