تُجھ پر افسوس کہ تُو غارت کرتا ہے اور غارت نہ کِیا گیا تھا! تُو دغابازی کرتا ہے اور کِسی نے تُجھ سے دغابازی نہ کی تھی۔ جب تُو غارت کر چُکے گا تو تُو غارت کِیا جائے گا اور جب تُو دغابازی کر چُکے گا تو اَور لوگ تُجھ سے دغابازی کریں گے۔ اَے خُداوند! ہم پر رحم کر کیونکہ ہم تیرے مُنتظِر ہیں۔ تُو ہر صُبح اُن کا بازُو ہو اور مُصِیبت کے وقت ہماری نجات۔ ہنگامہ کی آواز سُنتے ہی لوگ بھاگ گئے۔ تیرے اُٹھتے ہی قَومیں تِتّربِتّر ہو گئِیں۔ اور تُمہاری لُوٹ کا مال اُسی طرح بٹورا جائے گا جِس طرح کِیڑے بٹور لیتے ہیں۔ لوگ اُس پر ٹِڈّی کی طرح ٹُوٹ پڑیں گے۔ خُداوند سرفراز ہے کیونکہ وہ بُلندی پر رہتا ہے۔ اُس نے عدالت اور صداقت سے صِیُّون کو معمُور کر دِیا ہے۔ اور تیرے زمانہ میں امن ہو گا۔ نجات و حِکمت اور دانِش کی فراوانی ہو گی۔ خُداوند کا خَوف اُس کا خزانہ ہے۔
پڑھیں یسعیاہ 33
سنیں یسعیاہ 33
شئیر
مختلف ترجموں سے موازنہ: یسعیاہ 1:33-6
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos