آخِری دِنوں میں یُوں ہو گا کہ خُداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائِم کِیا جائے گا اور ٹِیلوں سے بُلند ہو گا اور سب قَومیں وہاں پُہنچیں گی۔ بلکہ بُہت سی اُمّتیں آئیں گی اور کہیں گی آؤ خُداوند کے پہاڑ پر چڑھیں یعنی یعقُوبؔ کے خُدا کے گھر میں داخِل ہوں اور وہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا اور ہم اُس کے راستوں پر چلیں گے کیونکہ شرِیعت صِیّون سے اور خُداوند کا کلام یروشلیِم سے صادِر ہو گا۔ اور وہ قَوموں کے درمِیان عدالت کرے گا اور بُہت سی اُمّتوں کو ڈانٹے گا اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالیں اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے اور قَوم قَوم پر تلوار نہ چلائے گی اور وہ پِھر کبھی جنگ کرنا نہ سِیکھیں گے۔
پڑھیں یسعیاہ 2
سنیں یسعیاہ 2
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: یسعیاہ 2:2-4
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos