یہ آدمؔ کا نسب نامہ ہے۔ جِس دِن خُدا نے آدمؔ کو پَیدا کِیا تو اُسے اپنی شبِیہ پر بنایا۔ نر اور ناری اُن کو پَیدا کِیا اور اُن کو برکت دی اور جِس روز وہ خلق ہُوئے اُن کا نام آدمؔ رکھّا۔ اور آدمؔ ایک سَو تِیس برس کا تھا جب اُس کی صُورت و شبِیہ کا ایک بیٹا اُس کے ہاں پَیدا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام سیتؔ رکھّا۔ اور سیتؔ کی پَیدایش کے بعد آدمؔ آٹھ سَو برس جِیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹیاں پَیدا ہُوئیں۔ اور آدمؔ کی کُل عُمر نو سَو تِیس برس کی ہُوئی۔ تب وہ مَرا۔
پڑھیں پَیدائش 5
سنیں پَیدائش 5
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: پَیدائش 1:5-5
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos